۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دہلی تشدد

حوزہ/عدالت نے بی جے پی رہنما کپل مشرا کے متنازعہ بیان کا کلپ بھی دیکھاہے۔ عدالت نے سالیسیٹر جنرل توشر مہتا کو بتایا ، 'آپ بھی ویڈیو دیکھیں اور دہلی پولس کمشنر سے پوچھیں کہ کیا اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی جانی چاہئے یا نہیں؟۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں شہریت ترمیمی قانون کے مخالف اور حامیوں کے مابین ہونے والے تشدد میں اب تک 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ میں بھی اس کیس کی سماعت جاری ہے۔ عدالت نے بی جے پی رہنما کپل مشرا کے متنازعہ بیان کا کلپ بھی دیکھاہے۔ عدالت نے سالیسیٹر جنرل توشر مہتا کو بتایا ، 'آپ بھی ویڈیو دیکھیں اور دہلی پولس کمشنر سے پوچھیں کہ کیا اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی جانی چاہئے یا نہیں؟۔ اب اس معاملہ کی سماعت 2:30 بجے ہوگی۔

اس معاملے پر دہلی پولس کی سرزنش

شمال مشرقی دہلی میں تشدد کا معاملہ پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔ عدالت نے پولس پوچھا۔ کیا آپ نے تینوں افراد کے ویڈیو دیکھے ہیں؟۔ پولس نے کہا دو ویڈیو دیکھے ہیں، کپل مشرا کا ویڈیو نہیں دیکھا ہے۔ جس پر کورٹ نے کہا ہر چینل پر ویڈیو چل رہے ہیں۔آپ کہہ رہے ہیں نہیں دیکھا۔ عدالت نے کہا ہم کیسے مانیں کہ آپ یہ ویڈیو پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔ یادر ہے کہ کپل مشرا پر فساد برپا کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے پولس فسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو تمام ٹی وی چینلز پر چلائی گئی ہے اور آپ نے ویڈیو نہیں دیکھی۔ ہم آپ کو بتادیں کہ بی جے پی لیڈر کپل مشرا پر دہلی میں تشدد سے قبل اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس بارے میں سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔

بھجن پورہ میں پولس کا فلیگ مارچ

نیم فوجی دستے اور دہلی پولس کی ٹیمیں آج شمال مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقے بھجن پورہ میں فلیک مارچ کررہی ہیں۔ پولس ، علاقے کے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکالنے اور سڑکوں پر جمع نہ ہونے کا مشورہ دیاہے۔دہلی پولس کے جوائنٹ کمشنر اس کمپنی کی قیادت کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں نیم فوجی دستے تعینات کیے جارہے ہیں۔ موقع پر موجود فورس کے علاوہ ریزرو فورس کو بھی الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .